21تاریخ کو خبر رساں ادارے روئٹرز نے تین امریکی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ 24 تاریخ کو یوکرین کے لیے ایک نئے فوجی امداد کے منصوبے کا اعلان کر سکتا ہے، جس کی مالیت 400 ملین ڈالر ہوگی، جس میں توپیں ، طیارہ شکن میزائل اور فوجی گاڑیاں شامل ہیں۔
امریکی محکمہ دفاع نے 19 تاریخ کو اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین کو 1.3 بلین ڈالر مالیت کے فوجی سازوسامان کی ایک نئی کھیپ فراہم کرے گا، جس میں "ویمپائر" نامی اینٹی ڈرون سسٹم بھی شامل ہے۔ "رشیہ ٹوڈے" کے اعداد و شمار کے مطابق ، روس-یوکرین تنازعہ کے آغاز کے بعد سے اب تک ، امریکہ نے نام نہاد "یوکرین سیکیورٹی اسسٹنس پروگرام" کے تحت یوکرین کو 10 ارب امریکی ڈالر سے زائد کے ہتھیار اور سازوسامان فراہم کیے ہیں۔