یوکرینی فوج کی جانب سےکلسٹر بم کے باعث روسی صحافی کی ہلاکت

2023/07/23 16:37:20
شیئر:

۲۲ تاریخ کو یوکرین کی فوج کی جانب سے متعدد روسی صحافیوں پر گولہ باری کی گئی ،جس کے باعث ایک صحافی زوراویلیو  ہلاک ہو گیا۔

اطلاعات کے مطابق روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یوکرین کی فوج نے اس گولہ باری میں کلسٹر بمز کا استعمال کیا ،جس سے 4 صحافی زخمی ہوئے جن میں سے زوراولیو  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ، دیگر صحافیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

اسی دن روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے اس حوالے سے کہا کہ "صحافی زوراولیو کے بہیمانہ قتل کے مجرموں کو سزا دی جائے گی اور جو لوگ یوکرین کو کلسٹر بم فراہم کرتے ہیں انہیں اس کی پوری ذمہ داری قبول کرنی ہو گی"۔

رپورٹ کے مطابق یوکرین کی جانب سے ابھی تک اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ۔اس سے قبل کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے 7 جولائی کو اعلان کیا تھا کہ وہ یوکرین کو 800 ملین ڈالر کی اضافی فوجی امداد فراہم کرے گی ، جس میں پہلی بار امریکی قانون کے تحت ممنوعہ کلسٹر بم بھی شامل ہیں۔اس اقدام پر اقوام متحدہ، برطانیہ، آسٹریا اور امریکہ کے اندر متعدد شخصیات نے تشویش اور مخالفت کا اظہار کیاہے۔