امریکہ کے متعدد علاقوں میں فائرنگ کے واقعات

2023/07/23 16:48:20
شیئر:

امریکی معاشرے میں گن وائلنس ہمیشہ سے ایک دائمی مرض کی طرح رہا ہے ۔22 تاریخ کو امریکہ کےکئی علاقوں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

22 تاریخ کی صبح امریکہ کے ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ کے شمال مغرب میں واقع ایک ہسپتال میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ اسی دن علی الصبح امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کے ایک پارک میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک حاملہ خاتون ہلاک اور چار افراد زخمی ہوگئے۔اسی دن شہر شکاگو میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک اوردیگر چار  زخمی ہوگئے۔

امریکی گن وائلنس آرکائیوز  ویب سائٹ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے آغاز سے 22 جولائی تک امریکہ میں اسلحے سے متعلق مختلف واقعات میں 24 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 21 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 400بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں۔