مشرقی افغانستان میں سیلاب سے 22 افراد ہلاک

2023/07/23 16:42:28
شیئر:

افغانستان کے مشرقی صوبے وردک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 22 افراد کی ہلاکت اور 40 کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے۔

صوبے وردک کی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے کے اضلاع جلریز، چک، سید آباد، نورکھ اور جگہتو میں ہفتے کی رات ہونے والی موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس کے نتیجے میں سینکڑوں مکانات اور ہزاروں ایکڑ زرعی زمین شدید متاثر ہوئی ہے۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے حوالے سے صوبائی ڈائریکٹر فیض اللہ جلالی نے تصدیق کی ہے کہ سیلاب میں ایک درجن سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔

افغانستان کے محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ملک کے کچھ حصوں میں سیلاب کے خطرے کی اطلاع دی ہے۔