روس کی جانب سے برکس سربراہی کانفرنس میں تجارتی تصفیے کے نئے نظام پر بات چیت کی امید کا اظہار

2023/07/23 16:40:12
شیئر:

آر ٹی  ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے 21 جولائی کو امید ظاہر کی کہ اگست میں منعقد ہونے والی برکس سربراہی کانفرنس میں پائیدار تجارتی تصفیے کے نئے نظام قائم کرنے پر بات چیت کی جائے گی، جس کا مقصد یہ ہے کہ تصفیے کے لیے زیادہ تر مقامی کرنسی کا استعمال کیا جائے۔ برکس ممالک کے درمیان یونیفائڈ کرنسی کے قیام کے امکان کے بارے میں روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ یہ بہت پیچیدہ عمل ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ روس سمیت برکس ممالک باہمی تجارت کو امریکی ڈالر سے پاک کرنے کی جستجو کر رہے ہیں۔بہت سے ترقی پذیر ممالک تجارتی تصفیے کے لیے ڈالر کے بجائے دوسری کرنسی کا استعمال کرنے لگے ہیں۔ گزشتہ سال روس نے برکس ممالک میں متحد کرنسی قائم کرنے کا خیال پیش کیا۔دیگر روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل کے صدر لولا بھی برکس سربراہی اجلاس میں بین الاقوامی تصفیوں میں رکن ممالک کی جانب سے امریکی ڈالر کو ترک کرنے کا معاملہ اٹھانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔لولا نے بھی بارہا کہا ہے کہ برکس ممالک میں امریکی ڈالر کے متبادل کرنسی کو متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔