نیٹو کے ہتھیار اور کرائے کے فوجی روس یوکرین تنازع میں بڑے پیمانے پر ملوث ہیں،لوکاشینکو

2023/07/24 09:49:52
شیئر:

روس کے صدر ولادیمیر  پیوٹن نے تیئس تاریخ کو  سینٹ پیٹرزبرگ میں بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سے  ملاقات کی۔ پیوٹن نے کہا کہ دونوں ممالک کی معاشی صورتحال اچھی ہے۔ یونین اسٹیٹ کی تعمیر کے معاملے پر دونوں ممالک کے تمام منصوبوں پر قدم بہ قدم عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
روس اور یوکرین کے تنازعے کے بارے میں بات کرتے ہوئے لوکاشینکو نے کہا کہ اس وقت نیٹو کے ہتھیار اور کرائے کے فوجی اس تنازع میں بہت زیادہ ملوث ہیں اور یہ لڑائی  پورے نیٹو بلاک کے ساتھ ہو رہی  ہے۔ پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور روس اس کی تفصیلات شائع کرے گا۔
اس کے علاوہ لوکاشینکو نے نشاندہی کی کہ پولینڈ کی جانب سے نیٹو افواج کی مدد سے مغربی یوکرین میں داخل ہونے اور پھر اس خطے پر قبضہ کرنے کی کوشش کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔