یوکرین کی جانب سے ماسکو پر ڈرون حملہ بین الاقوامی دہشت گردی کی کارروائی ہے، روسی وزارت خارجہ

2023/07/24 16:19:31
شیئر:

روسی وزارت دفاع نے 24 جولائی کو آگاہ کیا کہ اسی روز یوکرین کی جانب سے ماسکو پر ڈرون حملے کو ناکام بنایا گیا ہے۔

روسی وزارت دفاع کےجاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یوکرین نے اسی روز کی صبح دو ڈرونز کے ذریعے ماسکو میں اہداف پر حملہ کیا، جنھیں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ناکارہ بنا دیا گیا، اس حملے میں کوئی فرد زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔

ٹی اے ایس ایس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک ڈرون روسی وزارت دفاع کی عمارت کے قریب گرا اور  دوسرا  ایک تجارتی مرکز سے ٹکرا گیا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے اسی روز  روسی آڑ ٹی وی آئی  ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ ڈرون حملہ بین الاقوامی دہشت گردی کی  کارروائی ہے۔