افغانستان کے صوبہ وردک میں سیلاب سے 22 افراد ہلاک

2023/07/24 10:22:39
شیئر:

مشرقی افغانستان کے صوبہ وردک کی حکومت نے 23 تاریخ کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 22 تاریخ کی شام کو صوبے کے کچھ حصوں میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب آیا جس سے 22 افراد ہلاک اور 40 افراد زخمی ہوئے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیلاب میں سینکڑوں گھروں اور کھیتوں  کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
افغان عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ سب سے زیادہ متاثرہ صوبے وردک کے ضلع زریز میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے اور مزید 40 لاپتہ ہیں۔
افغان محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ملک میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور سیلاب کی وارننگ جاری کی ہے۔