او آئی سی کا سویڈن کے خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کرنے کا فیصلہ

2023/07/24 09:46:50
شیئر:

23 جولائی کو  اسلامی تعاون تنظیم نے اپنی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ سویڈن میں مذہبی متن کی توہین کے بار بار واقعات کی وجہ سے او آئی سی سیکریٹریٹ نے سویڈش حکومت کو مطلع کیا ہے  کہ تنظیم میں سویڈن کے خصوصی ایلچی کی حیثیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیان میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ او آئی سی سیکریٹریٹ جلد از جلد وزرائے خارجہ کونسل کا خصوصی اجلاس بلائے گی تاکہ متعلقہ امور پر غور و خوض کیاجا سکے۔
اس سے قبل سویڈش پولیس نے رواں ماہ کی 20 تاریخ کو اسٹاک ہوم میں عراقی سفارت خانے کے باہر ایک ریلی کی منظوری دی تھی جس کے دوران منتظمین نے مذہبی متن کی توہین کی تھی۔ سویڈن میں 28 جون کے بعد یہ دوسرا واقعہ ہے۔