" انٹرنیٹ کو ڈیجیٹل آہنی پردوں کا "نیا میدان جنگ" نہیں ہے،وانگ ای

2023/07/25 10:26:53
شیئر:

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے 24 جولائی کو جوہانسبرگ میں "قومی سلامتی کے امور کے لئے برکس کے اعلیٰ نمائندوں کے اجلاس"  میں شرکت کی۔ کانفرنس میں "سائبر سیکورٹی ترقی پذیر ممالک کے لئے تیزی سے ایک چیلنج بنتا جا رہا ہے" کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وانگ ای نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائبر سیکیورٹی قومی سلامتی کا ایک اہم سنگ بنیاد ہے۔ مشترکہ چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے ہمیں اسٹریٹجک مواصلات کو مضبوط بنانا چاہیے، تعاون کی سمت واضح کرنی چاہیے اور مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے۔ وانگ ای نے نیٹ ورک کی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے چار تجاویز پیش کیں: پہلا، ایک منصفانہ اور معقول سائبر اسپیس کی تعمیر کی جائے، دوسرا ایک کھلا اور جامع سائبر اسپیس بنایا جائے، سائبر اسپیس ایک "بڑا باغ " ہونا چاہئے جہاں سو پھول کھلتے ہیں ، نہ کہ ڈیجیٹل آہنی پردے کے لئے "نیا میدان جنگ"، انصاف کی پاسداری کی جانی چاہیے، کسی بھی قسم کی سائنسی اور تکنیکی بالادستی اور سائبر بالادستی کی مخالفت کی جانی  چاہیے ۔ تیسرا ،ایک محفوظ اور مستحکم سائبر اسپیس بنایا جائے، سائبر اسپیس کو "رنگین انقلابات" کو انجام دینے کے لئے استعمال کرنے کی کوششوں کی مخالفت کی جانی چاہیے اور  چوتھا، ایک متحرک سائبر اسپیس قائم کی جانی چاہیے۔