وانگ ای اور روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری پیٹروشیف نکولائی پولادانووچ کی ملاقات

2023/07/25 10:28:05
شیئر:

24 جولائی کو کمیونسٹ پارٹی آف چائںا کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے جوہانسبرگ میں روسی فیڈریشن کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری پیٹروشیف نکولائی پولادانووچ  سے ملاقات کی۔
وانگ ای نے کہا کہ ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہنگامہ خیز بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر، دونوں سربراہان مملکت کی اسٹریٹجک رہنمائی میں، چین اور روس کے تعلقات نے بین الاقوامی اتار چڑھاؤ کا مقابلہ کیا ہے اور مزید پختہ، لچکدار اور جاندار ہو گئے ہیں۔ 
چین روس کے ساتھ اسٹریٹجک رابطوں کو مزید مضبوط کرنے، باہمی اعتماد کو مضبوط کرنے، "بیلٹ اینڈ روڈ" اور یوریشین اکنامک یونین کے درمیان رابطے کو مزید گہرا کرنے، دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہم آہنگی اور تعاون کو بڑھانے، بالادستی اور طاقت کی مشترکہ طور پر مخالفت کرنے اورنئے دور میں چین-روس ہم آہنگی کی جامع تزویراتی شراکت داری کے مفہوم کو فروغ دینے اور دنیا کے کثیر پولرائزیشن اور بین الاقوامی تعلقات کو جمہوری بنانے میں مزید نئی تحریک پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ تمام برکس ممالک  اہم ابھرتی ہوئی منڈیاں اور بڑے ترقی پذیر ممالک ہیں اور یہ دنیا کی ترقی کی سمت کی نمائندگی کرنے والی تعمیری قوتیں ہیں۔ حالیہ برسوں میں، برکس تعاون میں بہت سی کامیابیاں حاصل ہوئی  ہیں، جن میں نتیجہ خیز عملی نتائج اور میکانزم کی تعمیر میں پیش رفت شامل ہے۔ چین روس سمیت دیگر برکس ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ برکس تعاون کو مزید عملی، مزید  مضبوط اور مزید وسیع بنایا جاسکے گا، اور ترقی پذیر ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔