عراقی وزارت خارجہ نے ڈنمارک میں متعدد مذہبی کتب کو نذر آتش کرنے کی مذمت کی ہے

2023/07/25 11:01:33
شیئر:

24 جولائی کو  عراقی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس میں ڈنمارک میں مذہبی کتب کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کی گئی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدامات انتہا پسندی اور نفرت پھیلانے کی اجازت دیتے ہیں اور معاشرے کے پرامن بقائے باہمی کے لیے حقیقی خطرہ ہیں۔
اس کے علاوہ عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد سہاف نے 24 تاریخ کو تصدیق کی کہ بغداد میں ڈنمارک  کےمشن کا سفارتی عملہ دو روز قبل عراق سے چلا گیا تھا۔
ڈنمارک میں 21 جولائی کو مذہبی کتابوں کو نذر آتش کرنے کے بعد مظاہرین کے ایک گروپ نے 24 جولائی کو ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں عراقی سفارت خانے کے سامنے ایک مذہبی کتاب کو نذر آتش کیا۔