ایرانی جوہری معاہدہ توڑنے کی ذمہ دار ی امریکہ پر ہے، ایران

2023/07/25 11:10:08
شیئر:

24 تاریخ کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے امریکہ ایران تعلقات اور علاقائی حالات پر ایک پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت ایران کے جوہری معاہدے کو توڑنے اور ایران پر یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔ کنانی کا کہنا ہے کہ امریکہ وہ فریق ہے جس نے یکطرفہ طور پر ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی اختیار کی اور اسے ایران جوہری معاہدے کو توڑنے کی متعلقہ ذمہ داریاں اٹھانی چاہئیں۔ امریکہ کے رویے کے بارے میں انہوں نے نشاندہی کی کہ امریکی حکومت اپنے غیر قانونی مقاصد کے حصول کے لیے مختلف قسم کے جھوٹے الزامات لگا کر علاقائی امن و استحکام کو متاثر کرنے اور اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔