چین اور نکاراگوا کے درمیان ایف ٹی اے مذاکرات کی تکمیل

2023/07/26 10:05:30
شیئر:

پچیس تاریخ کو  چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے  نکاراگوا کے وزیر برائے ترقی، صنعت اور تجارت برموڈیز سے ورچوئل ملاقات کی اور مشترکہ طور پر چین-نکاراگوا آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کی تکمیل کا اعلان کیا۔ فریقین نے متعلقہ تکنیکی تیاریوں کو تیز کرنے اور معاہدے پر جلد از جلد دستخط اور عمل درآمد کے لئے گھریلو توثیق کے طریقہ کار کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
چین اور نکاراگوا کے درمیان ایف ٹی اے پر دستخط دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ایک اہم اقدام ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کے لیے ادارہ جاتی ضمانت ملے گی، دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون کی سطح کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی اور نئے دور میں چین اور نکاراگوا کے درمیان دوطرفہ تعلقات  کو فروغ ملے گا۔