افغانستان کے متعدد صوبوں میں سیلاب سے 140 افراد ہلاک

2023/07/26 10:23:31
شیئر:

25 جولائی کو افغان عبوری حکومت کی قومی آفات سے نمٹنے اور انسانی امور کی وزارت کے ترجمان شفیع اللہ رحیمی نے اعلان کیا کہ 20 جولائی سے اب تک، افغانستان کے متعدد صوبے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔  سب سے زیادہ متاثرہ صوبوں میں وردک، کابل اور خوست سمیت  دیگر کئی صوبے  شامل ہیں۔ سیلاب سے پیدا ہونے والی صورت حال کے نتیجے میں٘ مجموعی طور پر 140 افراد ہلاک اور 57 زخمی ہوئے ہیں۔