صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی کی مائیکرونیشیا کی وفاقی ریاستوں کے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت

2023/07/28 10:03:03
شیئر:

مائیکرونیشیا کی وفاقی ریاستوں کی حکومت کی دعوت پر 26 جولائی کو چینی صدر شی جن پھنگ کے خصوصی ایلچی اور وزیر زراعت اور دیہی امور تانگ رین جیان نے مائیکرونیشیا کے دارالحکومت پالکیر میں مائیکرونیشیا کے نئے صدر ویزلی سمینا کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔
تانگ رین جیان نے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے ویزلی سمینا کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 30 سال سے زائد عرصہ قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور مائیکرونیشیا کے تعلقات نے بہت ترقی کی ہے اور لازوال بن گئے ہیں۔ چین مائیکرونیشیا کے ساتھ سیاسی باہمی اعتماد کو گہرا کرنے، مختلف شعبوں اور تمام سطحوں پر بات چیت اور تبادلوں کو وسعت دینے، ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور بڑی دلچسپی کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھنے اور چین مائیکرونیشیا جامع تزویراتی شراکت داری کے مفہوم کو مسلسل تقویت دینے کے لیے تیار ہے۔