امریکہ بدستور دوسرے ممالک کے خلاف نوآبادیاتی سوچ پر عمل پیرا ہے ،روسی وزارت خارجہ

2023/07/29 15:51:15
شیئر:

28 جولائی کو روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا کہ امریکہ اب بھی نوآبادیاتی سوچ کے تابع دوسرے ممالک سے برتاو کر رہاہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک کا رویہ ہمیشہ جارحانہ استحصال سے فائدہ اٹھانا رہا ہے اور انہیں کوئی جواز بھی پیش کرنے کی ضرورت نہیں رہی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یورپین یونین کے کچھ رکن ممالک امریکی ایما پر سر جھکاتے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ امریکہ کی کالونی بن گئے ہیں جسے نیٹو کہا جاتا ہے۔