سوڈان میں مسلح تنازع کے باعث 3.4 ملین افراد بے گھر اور طبی نظام تباہ، ڈبلیو ایچ او

2023/07/29 15:36:43
شیئر:

28 تاریخ کو ڈبلیو ایچ او کے افریقی علاقائی دفتر نے ایک رپورٹ جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ 3.4 ملین بے گھر سوڈانیوں کو صحت کا سنگین بحران لاحق ہے اور ان کے لیے طبی امداد کا حصول مشکل ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق تاحال تقریباً 760,000 سوڈانی شہری پڑوسی ممالک بشمول وسطی افریقی جمہوریہ، چاڈ، مصر، ایتھوپیا اور جنوبی سوڈان انخلا کرچکے ہیں، جہاں ڈبلیو ایچ او اور اس کے شراکت دار ہنگامی صحت کی امداد فراہم کر رہے ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اپریل سے جولائی تک ڈبلیو ایچ او نے سوڈان میں طبی اداروں کے خلاف کل 51 حملوں کی تصدیق کی ہے۔ طبی اداروں پر متواتر حملوں کی وجہ سے اس وقت دو تہائی سے زیادہ ہسپتال بند ہیں اور سوڈان کا پورا طبی نظام تباہی کے دہانے پر ہے۔