نیوزی لینڈ ، آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ کے اتحاد میں شامل ہونے پر غور نہیں کر رہا ہے ، نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ

2023/07/29 15:27:51
شیئر:

27جولائی کو نیوزی لینڈ کی وزیر خارجہ نانیا مہوٹا نے نیوزی لینڈ کے دورے پر آئے ہوئے امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن سے ملاقات میں کہا کہ نیوزی لینڈ آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ کے اتحاد میں شامل ہونے پر غور نہیں کر رہا ہے۔

اسی روز ایک پریس کانفرنس میں بلنکن نے مہوٹا کو بتایا کہ نیوزی لینڈ اور دیگر شراکت دار جب بھی مناسب سمجھیں آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ کے اتحاد میں شامل ہو سکتے ہیں ، اور اُن کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ مہوٹا نے براہ راست جواب دیا کہ نیوزی لینڈ جوہری اسلحے کے خاتمے کے اپنے موقف پر سمجھوتے یا تبدیل کرنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

نیوزی لینڈ کی "نیوز سینٹر"ویب سائٹ اور دیگر ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں کہا کہ مہوٹا نے آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ کے اتحاد کا دروازہ بند کر دیا۔ نیوز سینٹر نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا کہ "آسٹریلوی،برطانوی ،امریکی اتحاد نہ صرف ہمارے غیر جوہری قوانین بلکہ بحرالکاہل میں جوہری اسلحے کے خاتمے کی ہماری پالیسی سے بھی متصادم ہے۔ یہ ایک ایسا کلب ہے جس میں شامل ہونے کے لئے ہمیں اپنی روحیں بیچنا پڑتی ہیں۔ "