کیلیفورنیا کے شہری امن و امان کی خراب صورتحال پر حکومتی اقدامات سے نالاں

2023/07/30 15:14:13
شیئر:

حالیہ برسوں میں، کیلیفورنیا کے بے ایریا میں امن و امان کی صورتحال مسلسل خراب چلی آ رہی ہے۔ حالیہ ایک عرصے میں  اوکلینڈ میں کار چوری کے جرائم عروج پر ہیں۔مقامی لوگ خوف و ہراس کا شکار ہیں، اور انہوں نے حکومتی ناقص اقدامات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اوکلینڈ پولیس کے مطابق جون میں کار چوری کے 900 سے زیادہ واقعات سامنے آئے ہیں۔ حالیہ دنوں ہزاروں مقامی افراد حکومت سے فوری کارروائی کے مطالبے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اوکلینڈ ،سان فرانسسکو اور کیلیفورنیا بے ایریا کے دیگر شہروں میں کار چوری کے علاوہ ڈکیتی اور چوری جیسے دیگر جرائم بھی مسلسل زور پکڑ رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موثر طریقے سے جرائم سے نہیں نمٹ رہے ہیں. سان فرانسسکو بے ایریا کونسل کے مارچ کے سروے کے مطابق، نصف سے زیادہ جواب دہندگان کے خیال میں سان فرانسسکو غیر محفوظ ہے، اور تقریباً دو تہائی نے کہا کہ وہ جرائم کی بلند شرح کی وجہ سے شہر کے مرکز میں جانے سے گریز کریں گے۔