فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج سے جنوبی کوریا کے مشرقی ساحل پر سیاحوں کی تعداد میں 40 فی صد کی کمی

2023/07/30 15:21:58
شیئر:

جنوبی کوریا میں موسم گرما کے دوران بہت سے لوگ  گرمی  سے بچنے کے لئے ساحل سمندر کا رخ کرتے ہیں۔ لیکن رواں سال جاپان کی جانب سے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کی وجہ سے لوگوں کی پریشانی میں اضافہ ہوا اور ساحل پر سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی  دیکھی گئی ہے جبکہ آس پاس کاروباری حلقوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ویک اینڈ تک، جنوبی کوریا کے 85مشرقی ساحلی مقامات پر صرف 872,000 سیاح آئے، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 36 فیصد کم ہیں۔ زیادہ مہنگائی اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے جنوبی کوریا کے لوگ سفر کرنے کو تیار نہیں ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ جاپانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ فوکوشیما ڈائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کی بندرگاہ سے نزدیک ایک مچھلی  کے جسم میں موجود تابکار مادہ سیزیم، جاپانی فوڈ سینی ٹیشن قانون کے پیمانے سے 180 گنا زیادہ تھا۔ اس خبر  نےسیاحوں کو سمندر کے پانی کے معیار کے بارے میں تشویش میں ڈال دیا۔ بہت سے لوگ گرمی سے بچنے کے لیے پہاڑوں پر جانے کا انتخاب کر رہے ہیں۔ ساحل سمندر پر مسافروں کی آمد میں کمی نے ارد گرد کے کاروباری حلقوں کی خوشحالی کو براہ راست متاثر کیا ہے، اور کاروبار میں تیزی سے کمی آئی ہے۔