سوڈان کی 40 فیصد آبادی قحط کا شکار ہو جائے گی، ورلڈ فوڈ پروگرام

2023/07/31 10:20:06
شیئر:

تیس جولائی کو ورلڈ فوڈ پروگرام کے ترجمان محمدایلمین نے کہا کہ ڈبلیو ایف پی کو سوڈان میں غذائی عدم تحفظ کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش ہے، جس سےآنے والے عرصے میں 19 ملین سے زائد افراد یا کل آبادی کےتقریبا 40 فیصد کو قحط کا شکار ہونے کا خدشہ ہے، جو ملک میں اب تک ریکارڈ کیے گئے قحط زدہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد ہوگی۔ ایلمین نے کہا کہ مسلسل جاری مسلح تصادم کی وجہ سے فصلوں کے لئے بیجوں اور کھادوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے ، جس سے فصلوں کی بوائی اور پیداوار پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں اور اس سے ملک کا غذائی بحران مزید بڑھ سکتا ہے۔
ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اس وقت سوڈان میں مغربی دارفور، مغربی کوردوفان سمیت دیگر علاقے قحط سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔
دارالحکومت خرطوم سمیت دیگر مقامات پر سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان 15 اپریل کو مسلح تصادم ہوا جو اب تک جاری ہے اور اس سے ملک میں ایک سنگین انسانی بحران پیدا ہوا ہے۔