جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کی مخالفت جاری رہے گی ، جاپان اور جنوبی کوریا کے شہری

2023/07/31 09:55:40
شیئر:

تیس جولائی کو جاپانی شہریوں نے فوکوشیما میں جاپانی حکومت کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے فیصلے کی مخالفت میں احتجاج کیا۔جنوبی کوریا کے حزب اختلاف کے پارلیمانی ممبراور شہری گروپ کے اراکین نے اس سرگرمی میں شرکت کی۔احتجاج  میں شریک جاپانی شخصیات نے کہا کہ جوہری آلودہ پانی کا اخراج اگلے کئی سال تک جاری رہے گا جو عالمی سمندری ماحول کے لیے ناقابل تلافی اثرات مرتب کرے گا۔

جاپان کے "نیوکلیئر فورس انفارمیشن یونٹ" کے سربراہ نے کہا کہ ہم آلودہ پانی میں تابکار مواد  کی مجموعی مقدار اور اثرات جاننا چاہتے ہیں تاہم جاپانی حکومت نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا۔فوکوشیما کے ایک شہری نے بتایا کہ اگر واقعی آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑا جائے ،تو ہم اور آنے والی نسلیں سمندری خوراک نہیں کھا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ پانی محفوظ ہے لیکن اس پر یقین کرنا بہت مشکل ہے۔جنوبی کوریا کے شہری گروپ کے نمائندے کا کہنا ہے کہ جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنا انسانیت کے حوالے سے ایک جرم ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ جاپانی حکومت کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کے سمندری میں اخراج کی بھرپور مخالفت کے لیے تمام قوتوں کو متحد کریں گے۔