شام میں غیر قانونی طور پر تعینات امریکی فوج نے 45 ٹینکرز کے ذریعے آئل کی اسمگلنگ کی، شامی میڈیا

2023/07/31 10:18:13
شیئر:

 شام کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق،  30 تاریخ کو شام میں غیر قانونی طور پر تعینات امریکی فوج نے شمال مشرقی شام میں تیل کے ذخائر سے چوری کیے گئے تیل سے لدے 45 آئل ٹینکرز کے ذریعے، عراق میں واقع امریکی فوجی اڈے میں آئل اسمگل کیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ اس کے بعد امریکی فوج نے 50 ٹرکوں اور ریفریجریٹڈ گاڑیوں کے ذریعے کچھ زرعی مصنوعات کو بھی غیر قانونی طریقے سے شام سے باہر بھیجا۔
اس وقت شام میں غیر قانونی امریکی فوج اب بھی شمال مشرقی شام کے بڑے رقبے پر قابض ہے، اور مقامی حکومت مخالف مسلح گروہ کے ساتھ مل کر شام کے وسائل چوری کر رہی ہے ،جس سے شام میں انسانی تباہی مزید بڑھ رہی ہے۔