افغانستان میں شدید درجہ حرارت اور خشک سالی جاری، لوگ پانی کی شدید قلت کا شکار

2023/08/01 10:01:55
شیئر:

افغانستان مسلسل چار سال سے خشک سالی کا شکار ہے اور زیر زمین پانی کی سطح گر رہی ہے۔ اس سال کی گرم اور خشک آب و ہوا کے ماحول میں پانی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔بہت سے لوگوں کو پانی خریدنے کے لیے زیادہ قیمت ادا کرنی پڑتی ہے، جو ان میں سے اکثر کے وسائل سے باہر ہے۔
برطانیہ کی برسٹل یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ نسبتاً کمزور سماجی و اقتصادی حالات کے حامل ممالک اور خطے، جیسے افغانستان، پاپوا نیو گنی اور کچھ وسطی امریکی ممالک، زیادہ گرمی کا سامنا کرنے پر شدید نتائج کا شکار ہو رہے ہیں۔
اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی فوج کے اچانک انخلا کے ساتھ، 20 سال سے جاری امریکی فوجی کارروائیوں کے باعث افغانستان میں جان و مال کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے۔ افغانستان کے مختلف حصوں میں انفراسٹرکچر کی حالت مخدوش ہے ،اور بڑی تعداد میں لوگ غربت کی لکیر سے نیچے   زندگی گزار رہے ہیں، ایسے ماحول میں قدرتی آفات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنا انتہائی مشکل ہے۔اس لیے ناگہانی آفات کی صورت میں  افغانستان اکثر شدید انسانی بحران کا شکار ہوتا ہے۔