اگلے چند سالوں میں امریکی دفاعی بجٹ ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے

2023/08/01 15:30:07
شیئر:

امریکی میگزین " ریس پونسبلٹی اسٹیٹ کرافٹ" کے مطابق پینٹاگون کے  سالانہ اخراجات کے بل، جسے باضابطہ طور پر نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ (این ڈی اے  اے) کے نام سے جانا جاتا ہے، کے سینیٹ ورژن کی منظوری دے دی گئی ہے۔اس بل کے سینٹ  ورژن میں "ثقافتی جنگ" پر مبنی شقوں کی بھرمار ہے ۔ اس میں ایسے اقدامات بھی شامل  ہیں جو پینٹاگون کی تنوع کو فروغ دینے اور نسل پرستی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو  محدود کریں گے۔دریں اثنا،سینٹ نے  پینٹاگون کے بڑھتے ہوئے بجٹ پر سوال اٹھانے کے  لئے کچھ نہیں کیا،  موجودہ رجحان جاری رہنے کی صورت میں یہ بجٹ اگلے چند سالوں میں  ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ سکتا ہے.