بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے امریکی کریڈٹ ریٹنگ کو "+AA" تک کم کر دیا

2023/08/02 10:56:23
شیئر:

یکم اگست کو  بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے اعلان کیا کہ اس نے امریکہ کی کریڈٹ ریٹنگ کو "AAA " سے "+AA " تک کم کر دیا ہے۔فچ  کے مطابق امریکی حکومت پر قرضوں کا بوجھ کافی زیادہ ہے اور مزید بڑھتا جارہا ہے ۔توقع ہے کہ اگلے تین سالوں میں امریکی مالیاتی صورتحال مزید خراب ہو گی۔فچ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران امریکہ کی حکمرانی کی صلاحیت میں کمی آئی ہے، جس کا ثبوت گزشتہ عرصے میں  امریکی قرضوں کی حد بڑھانے کے حوالے سے باربار سیاسی محاذآرائی اور آخری لمحات میں کسی حل کا سامنے آناہے۔