سوڈان میں مسلح تنازعات کے باعث 39 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد بے گھر

2023/08/02 10:31:00
شیئر:

 یکم اگست کو انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے سوڈان کی صورتحال پر تازہ ترین رپورٹ جاری کی، جس کے مطابق سوڈان میں مسلح تنازعہ شروع ہونے کے بعد سے سوڈان کے اندر تقریباً 3.02 ملین افراد بے گھر ہو چکے ہیں، 926،000 افراد سوڈان کے ہمسایہ ممالک میں پناہ کے لیے ملک چھوڑ چکے ہیں،اور  بے گھر افراد کی مجموعی تعداد 3.94 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ سوڈان میں بے گھر ہونے والے افراد بنیادی طور پر دارالحکومت خرطوم ،اس کے گردونواح اور دارفور کے علاقے سے تعلق رکھتے ہیں۔
یاد رہے کہ سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان مسلح جھڑپیں 15 اپریل کو دارالحکومت خرطوم میں شروع ہوئیں اور بعد میں سوڈان کے بہت سے علاقوں میں پھیل گئیں۔ یہ تنازعہ آج تک جاری ہے۔