جاپانی عوام کی جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کی مخالفت میں ایک اور ریلی

2023/08/03 13:46:11
شیئر:

جاپانی عوام اور عالمی برادری کی مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے جاپانی حکومت نے فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے منصوبے کو جاری رکھا ہوا ہے۔ جیسے جیسے سمندری پانی کے اخراج کا شیڈول قریب آ رہا ہے، جاپانی لوگ ریلیوں اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے احتجاج تیز کر رہے ہیں۔ایک  ریلی میں موجود لوگوں کا کہنا تھا کہ جاپانی حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے منصوبے کو جاری رکھا جو کہ ذمہ داری سے بچنے کی ایک کوشش ہے اور یہ ناقابل قبول ہے۔ ریلی میں موجود لوگوں نے ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کو ایک پٹیشن جمع کرائی، جس میں امید ظاہر کی گئی کہ جاپانی حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی اپنے وعدوں کی پاسداری کریں گےاور جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں خارج کرنے کے منصوبے کو ختم کریں گے۔