"داعش" کی جانب سے اپنے چوتھے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق

2023/08/04 16:54:10
شیئر:

مقامی وقت کے مطابق 3 اگست کو انتہا پسند تنظیم "داعش" نے اعتراف کیا کہ  اُس کا چوتھا سرغنہ ابو حسین حسینی قرحی شمال مغربی شام میں ایک مسلح تصام میں مارا گیا ہے اور اُس کے جانشین کا اعلان بھی کیا۔
"داعش" کے ترجمان ابو حذیفہ انصاری نے ٹیلی گرام کے ذریعے ایک ویڈیو جاری کی جس میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کا سرغنہ شام کے صوبہ ادلب میں انتہا پسند مسلح گروپ "لیبریٹ سیریا" کے ارکان کے ساتھ مسلح تصادم میں شدید زخمی ہوکر ہلاک ہو گیا۔ "لیبریٹ سیریا" "القاعدہ" تنظیم سے منسلک ہے۔ اقوام متحدہ اور امریکہ سمیت چند ممالک نے اسے دہشت گرد تنظیم قرار دیا ہے۔