امریکی معیشت کے باعث عالمی سٹاک منڈیوں میں مندی کا رجحان

2023/08/04 14:54:22
شیئر:

ہانگ کانگ/ لندن سی این این نے بتایا ہے کہ ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے "گورننس معیار میں مسلسل گراوٹ" اور امریکی حکومت کے بڑھتے ہوئے قرضوں کے باعث بدھ کے روز عالمی سٹاک منڈیوں میں مندی دیکھی گئی ہے۔فچ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ کی درجہ بندی میں کمی اگلے تین سالوں میں متوقع مالی تنزلی، حکومت کے قرضوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ اور گزشتہ دو دہائیوں کے دوران "اے اے" اور "اے اے اے" درجہ بندی والے دیگر ممالک کے مقابلے میں گورننس میں کمی کی عکاسی کرتی ہے جس کا اظہار بار بار قرضوں کی حد میں تعطل اور آخری لمحات میں حل کی صورت میں ہوا ہے۔ادارے کو توقع ہے کہ امریکہ کا عمومی حکومتی خسارہ 2023 میں جی ڈی پی کے 6.3 فیصد تک بڑھ جائے گا، جو 2022 میں 3.7 فیصد تھا۔