ریس پونسبلٹی اسٹیٹ کرافٹ کے مطابق گیلپ سروے میں 60 فیصد امریکی عوام اپنی فوج پر اعتماد کرتے ہیں۔اگرچہ یہ شرح اب بھی 50 فیصد سے زیادہ ہے، لیکن صرف دو سال پہلے 2021 میں یہ شرح 70 فیصد اور صرف ایک دہائی پہلے 80 فیصدسے زیادہ تھی ،یہ اعداد و شمار اعتماد کی شرح میں نمایاں گراوٹ کو ظاہر کرتے ہیں.سابق امریکی عسکری حکام کے مطابق عراق، افغانستان، شام کی جنگوں میں امریکی فوجیوں کی شمولیت اور اسی طرح یمن اور لیبیا کی جنگوں میں امریکی حمایت کے باعث امریکی عوام یہ سمجھتے ہیں انہیں فوج کی جانب سے دھوکہ دیا گیا ہے ، یوں اعتماد کی شرح مسلسل خراب ہو رہی ہے۔