واشنگٹن کے چین مخالف اقدامات درحقیقت خود امریکہ کے لیے نقصان دہ ہیں

2023/08/04 15:07:11
شیئر:

قومی سلامتی کے خطرات کا حوالہ دیتے ہوئے بائیڈن انتظامیہ نے چینی کمپنیوں کو ختم کرنے کی کوشش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ حکومت نے ہواوے کی امریکی مارکیٹ تک رسائی کو محدود کر دیا ہے، چپس اور آپریشنل سسٹم کی فراہمی روک دی ہے اور برسوں سے اپنے مغربی اتحادیوں پر ہواوے کے آلات پر پابندی لگانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔سیمی کنڈکٹر میں بائیڈن انتظامیہ کا اصرار ہے کہ چین کو جدید چپس اور ٹیکنالوجی کی برآمد پر پابندی کا مقصد ملک کو اپنی فوجی صلاحیتوں کو بہتر بنانے سے روکنا ہے۔اس کے باوجود چین اپنے فوجی نظام میں استعمال ہونے والی چپس میں خود کفیل ہے۔واشنگٹن میں چین کو تنقید کا نشانہ بنانا سیاسی طور پر درست اور فیشن بن گیا ہے کیونکہ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن چین کی ترقی کو روکنے کے لئے مقابلہ کر رہے ہیں۔

سچ تو یہ ہے کہ امریکی مسائل کا ذمہ دار چین نہیں ہے نہ ہی وہ امریکہ کو چیلنج کرنے یا اس کی جگہ لینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ قومی سلامتی کا لبادہ اوڑھ کر واشنگٹن کے چین مخالف اقدامات درحقیقت سپر پاور کی حیثیت سے خود امریکی ساکھ کو نقصان پہنچائیں گے۔