سوڈان میں جاری تصادم کے باعث شہری متاثر

2023/08/05 16:15:53
شیئر:

چار  اگست کو سوڈانی امدادی تنظیم "ایمرجنسی روم" نے کہا کہ دارالحکومت خرطوم کے مغرب میں اومدرمان شہر میں سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان  فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر گولہ باری کی جس سے ایک رہائشی علاقہ متاثر ہوا اور دو شہری ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
  سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورس کے درمیان خرطوم سمیت دیگر علاقوں میں15 اپریل سے جھڑپیں  شروع ہوئیں اور یہ آج تک جاری ہیں۔ حال ہی میں ،اومدرمان شہر کے جنوب میں انجینئرنگ کور کے ہیڈکوارٹر اور قریبی ہوائی اڈے کے آس پاس دونوں فریقوں میں شدید لڑائی ہوئی جس کے نتیجے میں شہریوں کا جانی نقصان بھی ہوا۔ 
عالمی تنازعات کی سرگرمیوں پر توجہ دینے والی ایک غیر سرکاری تنظیم "آرمڈ کنفلکٹ لوکیشنز اینڈ ایوینٹ ڈیٹا پروجیکٹ" کا کہنا ہے کہ سوڈان میں مسلح تنازع کے آغاز کے بعد سے تنظیم نے سوڈان بھر میں تقریبا 1000 پرتشدد واقعات ریکارڈ کیے ہیں، جس کے نتیجے میں 3،900 سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔