جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے حوالے سے جاپانی حکومت کا فیصلہ غیرذمہ دارانہ ہے، سربیا کی وزیرِ صحت

2023/08/05 16:17:53
شیئر:


 فوکوشیما کے جوہری  آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے حوالے سے جاپانی حکومت اور ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے کیے جانے والے یکطرفہ فیصلے کی جاپان کے اندر اور باہر سخت مخالفت کی گئِی ہے۔
حال ہی میں ، سربیا کی وزیرِ صحت دانیکا گروجیچک نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ جاپان کی طرف سے سمندر میں جوہری آلودہ پانی چھوڑنے کا فیصلہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔ بحر الکاہل بالخصوص فوکوشیماکے آس پاس کے پانیوں میں معیار سے زیادہ تابکاری سے متاثرہ مچھلیوں کی ایک بڑی تعداد پائی جاتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ آلودہ پانی "محفوظ معیار" سے بہت دور  ہے. تابکاری مواد نہ صرف سمندری ماحول کو براہ راست آلودہ کرتا ہے بلکہ ایک نیا ماحولیاتی بحران بھی پیدا کرتا ہے ۔ جاپانی حکومت کو اپنے اور دوسرے ممالک کی مخالفت کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیئے بلکہ جوہری آلودہ پانی سےسائنسی، محفوظ اور شفاف طریقے سے نمٹنا چاہئے.
ان کا کہنا تھا کہ  آئی اے ای اے کو تابکار عناصر کے طویل مدتی ماحولیاتی اثرات کا بھی جائزہ لینا چاہئے۔اس سے قبل جاپانی حکومت نے کہا تھا کہ آلودہ پانی کو عالمی معیار تک ٹریٹ کیا گیا ہے تاہم دانیکا گروجیچک کے خیال میں اس طرح کا فیصلہ کرنا قبل از وقت ہے۔ جاپان کے جوہری آلودہ پانی کے اخراج کے ارادے کو جلد از جلد روکنا چاہیے۔