نائجر کے وزیر اعظم اب بھی بحران کا سفارتی حل چاہتے ہیں

2023/08/06 16:41:51
شیئر:


 5 اگست کو نائجر کے وزیر اعظم اہوموودو محمدو نے پیرس میں دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ نائجر کے بحران کو سفارتی بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔ 26 جولائی کو جب  نائجر میں فوجی بغاوت ہوئی اس وقت وہ یورپ میں ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کر رہے تھے اور اس بحران کے باعث وہ اب بھی بیرون ملک ہی ہیں۔
یاد رہے کہ چار اگست کو مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری ای سی او ڈبلیو اے ایس نے کہا تھا کہ اسے ہر صورت حال کے لئے تیار رہنا چاہئے ، لیکن وہ پرامید ہے کہ کشیدگی کو سفارتی طور پر حل کیا جائے گا ، جس میں فوجی مداخلت آخری انتخاب ہوگی۔