آبنائے کرچ میں روسی آئل ٹینکر پر حملہ ، روس کی بھرپور مذمت

2023/08/06 15:54:30
شیئر:


مقامی وقت کے مطابق 5 اگست کو روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے آبنائے کرچ میں روسی آئل ٹینکر پر کیے جانے والے حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ روس، سویلین جہازوں پر یوکرین کے حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ اس سے نہ صرف عملے کی زندگیوں کو خطرہ ہے ، بلکہ بڑے پیمانے پر ماحولیاتی تباہی کا بھی خطرہ ہے ، ایسی کاروائیوں کا حکم دینے والوں اور ان پرعمل درآمد کرنے والوں کو لازمی طور پر سزا دی جائے گی۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے دفتر نے ٹی اے ایس ایس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ اقوام متحدہ نے آبنائے کرچ میں روسی آئل ٹینکر پر یوکرین کے حملے کی خبریں دیکھی ہیں۔ اقوام متحدہ تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیتا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور ایسے بیانات اور اقدامات سے گریز کریں جن سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔