پولینڈ ،بیلاروس کے ساتھ سرحد بند کرنے کے امکان پر غور کر رہا ہے

2023/08/06 16:26:22
شیئر:


سی این این کی 5 اگست کی اطلاعات کے مطابق پولینڈ کے نائب وزیر خارجہ پاویل جبلونسکی کا کہنا ہے کہ روسی نجی فوجی ادارے ویگنر نے بارہا پولینڈ میں دراندازی کی کوشش کی ہے اور اس ممکنہ خطرے کو دیکھتے ہوئے پولینڈ ،بیلاروس کے ساتھ اپنی سرحد کو مکمل طور پر بند کرنے کے امکان پر غور کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ  یکم اگست کو پولینڈ کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ بیلاروس کے دو ہیلی کاپٹرز نے تربیت کے دوران پولینڈ کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جس کے بعد پولینڈ کی جانب سے سرحدی علاقے میں اضافی فوجی دستوں کی تعیناتی کا حکم دیا گیا۔ اس کے جواب میں بیلاروس نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کراسنگ کی بات بے بنیاد ہے اور پولینڈ محض بیلاروس کے ساتھ سرحد پر فوج اکٹھی کرنے کا بہانہ تلاش کر رہا ہے۔