کریڈٹ ریٹنگ میں کمی امریکی معیشت کے لیے بلند خطرات کی نشاندہی کرتی ہے، امریکی ماہرین

2023/08/07 10:39:35
شیئر:

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ نے حال ہی میں امریکی کریڈٹ ریٹنگ کو "ٹرپل اے "سے کم کرکے  "ڈبل اے پلس"  کر دیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب فچ نے 1994 میں اپنے فعال ہونے کے بعد سے اپنی امریکی کریڈٹ ریٹنگ کو کم کیا ہے۔ اس حوالے سے امریکی معاشی ماہرین نے  چائنا میڈیا گروپ  کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یہ امریکی معیشت کی کمزوری اور بین الاقوامی اعتماد میں کمی کا مظہر ہے جس سے امریکی معیشت پر دو سیاسی جماعتوں کی محاز آرائی کے منفی اثرات مزید اجاگر  ہوئے ہیں۔
یونیورسٹی آف مسوری کے ماہر معاشیات فلپ سلوا کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس نے بار بار حکومتی قرضوں کی حد میں اضافہ کیا ہے اور امریکہ میں قرضوں کی عدم ادائیگی کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔ یہ امریکہ میں سیاسی پولرائزیشن کا نتیجہ ہے، جہاں قرضوں کا مسئلہ دو جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے پر حملہ آور ہونے کا باعث بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکی جی ڈی پی میں قرضوں کا تناسب غیر مستحکم سطح پر پہنچ گیا تو کوئی ٹھوس معاشی نمو نہیں ہوگی اور بڑے مسائل پیدا ہوں گے۔ مجموعی طور پر اس کا اثر صارفین پر بھی  پڑے گا۔