نائجر کی فوج کا فضائی حدود دوبارہ بند کرنے کا اعلان

2023/08/07 15:09:02
شیئر:

6 اگست کی شام نائجر کی فوج کی جانب سےکہا گیا ہے کہ غیر ملکی قوت نائجر پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ جارحیت کو روکنے کے لیے فوج نے نائجر کی فضائی حدود کو دوبارہ بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نائجر کی قومی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی کسی بھی کوشش کا فوری اور سختی سے جواب دیا جائے گا۔
 مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری کی طرف سے نائجر میں فوجی بغاوت کرنے والوں کو اقتدار کی حوالگی کے لیے 6اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ 30 جولائی کو مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری کے رہنماؤں نے اجلاس منعقد کیا تھا جس میں بغاوت میں ملوث نائجر کے فوجی اہلکاروں سے مطالبہ کیا گیا  کہ وہ ایک ہفتے کے اندر حراست میں لیے گئے صدر بزوم کو رہا کرکے ان کو عہدے پربحال کریں،بصورتِ دیگر مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری فوجی مداخلت سمیت تمام اقدامات اختیار  کرے گی۔