متعدد یورپی ممالک میں بلند درجہ حرارت کے باعث جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی

2023/08/07 10:42:39
شیئر:

حالیہ عرصے میں دنیا کے کئی حصوں کو انتہائی بلند درجہ حرارت اور خشک سالی کا سامنا ہے۔اسی باعث کئی یورپی ممالک میں جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات  پیش آئے ہیں جن سے جانی نقصان ہوا ہے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 6 اگست کو پرتگال کے علاقے کاسٹیلو برانکو کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے تقریباً 7000 ہیکٹر اراضی کو جلا دیا اور کچھ مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔
اسپین میں کاتالونیا کے خود  اختیار علاقے کا ایک گاؤں 4 تاریخ کو جنگل کی آگ کی لپیٹ میں آگیا، 573 ہیکٹر رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا، 6 تاریخ کو بھی گاؤں میں دھواں کے بادل دیکھے جا سکتے تھے۔ اس کے علاوہ، مقامی وقت کے مطابق 6 تاریخ کی سہ پہر کو اٹلی کے شمال مشرقی سارڈینیا کے ساحلی علاقوں میں جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی۔ سارڈینیا جزیرے کے جنگلات میں آگ لگنے کے 42  واقعات پیش آ چکے ہیں۔ تیز ہوا کے باعث آگ بجھانے میں کچھ مشکلات پیش آئیں۔