سوڈانی حکومت کسی بھی غیرملکی مداخلت کو مسترد کرتی ہے،سوڈانی وزارت خارجہ

2023/08/08 15:13:28
شیئر:


سات اگست کو سوڈان کی وزارت خارجہ کے ترجمان خالد ابراہیم نے کہا کہ سوڈان کا موجودہ بحران سوڈان کا اندرونی معاملہ ہے اور سوڈانی حکومت کسی بھی غیرملکی مداخلت کو مستردکرتی ہے،متعلقہ فریقوں کو سوڈان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ سوڈانی حکومت موجودہ بحران حل کرنے کے لیے تمام اقدامات اور تدابیر اپنانے کو تیار ہے ،اقوام متحدہ سمیت دیگرعالمی و علاقائی  تنظیموں کے ساتھ رابطے میں ہے نیز بحران کے حل کی خاطر میکانزم تلاش کرنےاور سوڈان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے  بھی تیار ہے۔خالد ابراہیم نے مصر کی قیادت میں سوڈان کے ہمسایہ ممالک کی سمٹ کے میکانزم کا بھی خیرمقدم  کیا۔