جاپانی عوام کی امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی کی شدید مخالفت

2023/08/08 10:11:53
شیئر:

سنہ  1996میں ، جاپانی اور امریکی حکومتوں نے  صوبہ اوکیناوا  کے فوتینما میں واقع امریکی فوجی اڈے کو بیاننوکو شہر کے  ناگو سٹی میں منتقل کرنے پر اتفاق کیا تھا ، جس کے لئے زمین کی بحالی اور ایک نئی فضائی پٹی کی ضرورت ہے ۔ اوکیناوا کے عوام نے اس کی شدید مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکی فوجی اڈے کو مکمل طور پر اوکیناوا سے باہر منتقل کیا جائے۔ 7 اگست کو جاپانی عوام نے جاپانی وزارت دفاع کے سامنے ایک مرتبہ پھر احتجاج کیا۔

احتجاج میں شامل جاپانی عوام کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی خطے کی صورتحال میں امن نہیں لا سکتی اور بہتر یہی ہے کہ امریکی فوجی اڈوں کا وجود ختم کر دیا جائے  چونکہ  امریکی فوجی اڈوں کی موجودگی سے نہ صرف جنگ اور تنازعات کے پوشیدہ خطرات پیدا  ہوں گے بلکہ عوام کی روزمرہ زندگی بھی متاثر  ہوگی۔

حالیہ برسوں میں جاپان میں امریکی فوجی اڈوں کے ارد گرد نامیاتی فلورائڈ لیکج اور ہوائی جہازوں کے شور جیسے مسائل اکثر پیش آتے رہے ہیں اور جاپانی حکومت کی غیر فعالیت نے بھی بہت سے جاپانی عوام میں عدم اطمینان پیدا کیا ہے۔