شام میں غیرقانونی طور پر تعینات امریکی فوج تیل کی چوری میں ملوث

2023/08/08 10:16:41
شیئر:

شامی نیوز ایجنسی کے مطابق سات اگست کو  شام میں غیر قانونی طور پر تعینات امریکی فوجیوں نے  شمال مشرقی شام کی آئل فیلڈز سے تیل چوری کرتے ہوئے تیس آئل ٹینکرز  غیرقانونی طور پر عراق میں امریکی فوجی  اڈے تک پہنچائے ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں امریکی فوج  نے شام سے سینکڑوں ٹن  تیل چوری کر کے عراق میں امریکی فوجی اڈے تک پہنچایا ہے۔شام کے مختلف فریقوں نے امریکی فوج کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وہ  شام کی سرزمین پر ناجائز قابض ہے اور شام کے وسائل کو چوری کر رہی ہے ۔ جس کی وجہ سے شام میں افرادی صوتحال مزید سنگین ہورہی ہے۔