نائجر میں انسانی ہمدردی مشن کا فوری تقاضا

2023/08/08 10:22:00
شیئر:



اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نائب ترجمان فرحان حق نے نائجر کی صوتحال کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے نائجر کے صدر بازم کی حراست اور نائجر میں تاحال آئینی نظام کی عدم بحالی پر تشویش کا اظہار کیا اورمغربی افریقی ممالک کی اقتصادی برادری کی کوششوں کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

نائب ترجمان کے مطابق  انتونیو گوئتریس نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت نائجر میں بلا رکاوٹ انسانی ہمدردی امدادی مشن واضح ترجیح ہے تاکہ نائجر کے دور دراز علاقوں تک اقوام متحدہ کی فضائی نقل و حمل  کوہموار بنایا جائے ۔