کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کا پھیلاؤ مسلسل جاری

2023/08/08 10:47:00
شیئر:

رواں سال کینیڈا کے جنگلات میں مسلسل کئی ماہ سے آگ جل رہی ہے۔ مقامی وقت کے مطابق 7 اگست تک کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کا رقبہ 1 لاکھ 33 ہزار مربع کلومیٹر تک پہنچ چکا ہے جو یونان کے  زمینی رقبے سے بھی زیادہ ہے اوریہ کینیڈا کے لیے بھی ایک نیا ریکارڈ ہے ۔ 

کینیڈین انٹر ڈپارٹمنٹل فاریسٹ فائر سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 7 تاریخ دن ایک  بجے تک کینیڈا میں آگ لگنے کے 1138 واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں سے 753 بے قابو  ہیں۔

کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کا مسلسل پھیلاؤ نہ صرف مقامی باشندوں کے تحفظ کو براہ راست متاثر کر رہا ہے بلکہ  فضا کو بھی آلودہ کیے ہوئے ہے، جنوبی کینیڈا اور امریکہ کے کئی مقامات پر ہوا کا معیار انتہائی خراب ہوا ہے ۔حالیہ دنوں نیویارک اور دیگر شہروں میں پی ایم 2.5 آلودگی کی سطح دنیا میں سرفہرست ہے۔