کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے وسیع پیمانے پر دھوئیں اور کاربن کا اخراج

2023/08/09 10:07:48
شیئر:

رواں سال کینیڈا کے جنگلات میں مسلسل کئی ماہ سے آگ جل رہی ہے۔جنگلات میں لگنے والی  آگ سے وسیع پیمانے پر دھوئیں اور کاربن کا اخراج کئی ممالک کو متاثر کر رہا ہے۔ 

کینیڈین ویدر نیٹ ورک چینل نے مقامی وقت کے مطابق آٹھ اگست کو بتایا کہ جنگلات میں تسلسل کے ساتھ لگنے والی آگ کے باعث ریکارڈ رقبے پر دھواں پھیلا ہوا ہے۔

کینیڈین میڈیا سے ملی اطلاع کے مطابق رواں سال جنگلات میں لگنے والی آگ سے متاثرہ علاقوں کی تعداد میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔تا حال کینیڈ ا کے 13 صوبے اور علاقے متاثر ہو چکے ہیں۔ مشرقی اور مغربی کینیڈا کا 130,000 مربع کلومیٹر رقبہ جنگلات کی آگ کی لپیٹ میں ہے۔

یورپی یونین کی آب و ہوا کی نگران ایجنسی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے مجموعی کاربن کا اخراج 290 ملین ٹن تک پہنچ گیا ہے۔