یوکرین کو امریکہ کی جانب سے دی جانے والی کل امدادی رقم 66.2 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر گئی، واشنگٹن پوسٹ

2023/08/09 16:33:11
شیئر:


روس -یوکرین تنازع  کے آغاز سے ہی ، مغربی ممالک نےامریکہ کی سربراہی میں یوکرین کو ہتھیار بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا جو اب تک جاری ہے اور اسی باعث روس - یوکرین تنازع مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی حالیہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ سال فروری میں یوکرین بحران کے آغاز کے بعد سے ، امریکہ نے یوکرین کو 66.2 بلین ڈالر سے زیادہ کی امداد فراہم کی ہے۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد سے یوکرین امریکی امداد حاصل کرنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 66.2 ارب ڈالر میں سے 43 ارب ڈالر سے زائد کی فوجی امداد فراہم کی گئی جس میں 23.5 ارب ڈالر مالیت کے فوجی سازوسامان کی براہ راست امداد، ہتھیاروں کی تیاری کے لیے 18 ارب ڈالر اور دیگر ممالک سے سازوسامان خریدنے کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی سبسڈی شامل ہے۔