روس نے 38 غیردوست ممالک کے ساتھ جزوی ٹیکس معاہدوں کو معطل کر دیا

2023/08/09 09:51:57
شیئر:

روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے آٹھ اگست کو روس کے امریکہ سمیت 38 غیردوست ممالک کے ساتھ طے شدہ ٹیکس معاہدوں کی متعدد دفعات کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

صدارتی حکم نامہ منقولہ اور غیر منقولہ املاک، منافع، سود، سروس انکم اور کاپی رائٹ انکم، گریجویٹی اور ایمپلائمنٹ انکم، اور کیپٹل ٹیکسیشن پر ٹیکس معاہدوں کی بنیادی شقوں کو معطل کرتا ہے۔

اس سے قبل روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس غیردوست ممالک کے ساتھ  اپنے  تعلقات بحال نہیں کرے گا۔ اگر یہ ممالک روس مخالف اقدامات سے باز رہتے ہیں تو روس اپنے مفادات کے مطابق عمل کرے گا۔