کیون او لیری نے امریکی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی پر انتباہ جاری کر دیا

2023/08/09 15:06:18
شیئر:

'شارک ٹینک' کے اداکار کیون او لیری نے امریکی قرضوں کی درجہ بندی میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام امریکیوں اور عالمی سطح پر امریکہ کی ساکھ کے لیے 'بڑا مسئلہ' بن سکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے فچ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ اس نے امریکہ کی طویل مدتی غیر ملکی کرنسی جاری کرنے والی ڈیفالٹ ریٹنگ (آئی ڈی آر) کو "ٹرپل اے" سے  "ڈبل اے پلس" تک کم کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ کمی "اگلے تین سالوں میں متوقع مالی تنزلی، بڑے اور بڑھتے ہوئے عام حکومتی قرضوں کے بوجھ اور گزشتہ دو دہائیوں کے دوران 'ڈبل  اے' اور 'ٹرپل اے' درجہ بندی والے ساتھیوں کے مقابلے میں گورننس میں کمی کی عکاسی کرتی ہے جس کا اظہار بار بار قرضوں کی حد میں تعطل اور آخری لمحات کی قراردادوں کی صورت میں ہوا ہے۔

امریکی فاکس نیوز کے مطابق امریکی  صدر جو بائیڈن کی جانب سے معیشت کو سنبھالنے کے طریقہ کار پر صرف 38 فیصد لوگوں نے اس کی حمایت کی جبکہ 60 فیصد نے اس کی مخالفت کی۔ اولیری نے اس طرح کے اقدام کے وسیع پیمانے پر اثرات کا خاکہ پیش کیا ، جس میں امریکی ڈالر ، ٹرئیژری بل اور امریکی حکومت کی اپنے بلوں کی ادائیگی کی صلاحیت پر عمومی اعتماد پر اس کے ممکنہ اثرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔